کسٹم کے سینئر انسپکٹرز کو ترقی دینے کے لئے اے سی آر رپورٹس طلب

جمعہ 19 جولائی 2019 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) کسٹم کے سینئر انسپکٹرز کو ترقی دینے کے لئے اے سی آر رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں رواں مہینے میں ممکنہ طور پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں انہیں ترقیاں دی جائیگی 250سے زائد انسپکٹرز جو کہ پشاور سمیت ملک بھر میں تعینات ہیں کی سینارٹی لسٹ بنا کر ان کی اپ گریڈیشن کے لئے سفارشات کی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے اے سی آر رپورٹس بھی طلب کئے گئے ہیں اور رواں مہینے کے آخر تک ممکنہ طور پر پروموشن بورڈ کے اجلاس میں انہیں ترقیاں دیدی جائیگی 1988اور 1990میں بھرتی ہونے والے 250سے زائد انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ کی بنیاد پر انہیں اگلے عہدوں پر ترقیاں دیئے جانے کے امکانات ہیں جبکہ دیگر انسپکٹرز جو ان سے جونیئر ہیں کی ترقی کے لئے بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہیں اور کاغذاب کاروائی مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں ان انسپکٹرز کو ترقیاں دیدی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :