کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بیسک لائف سپورٹ ورکشاپ کا اہتمام

جمعہ 19 جولائی 2019 23:06

لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی (Post RN BS Nursing) سٹوڈنٹس کے لیے ایک بیسک لائف سپورٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے نرسز سے اظہارخیال کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی اس کاوش کو سراہا اور کہاکہ نرسنگ سکول کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا اہم ستون ہے اور نرسز کی ٹرینگ یونیورسٹی کی بنیادی ذمہ داری میںسے ایک ہے۔

نرسز کی ٹریننگ سے مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے میڈیکل ایجوکیشن کی ڈائریکٹر پروفیسر عائشہ شوکت کو اس ٹریننگ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور ان کی ٹیم ڈاکٹر حافظ محمد آصف ، ڈاکٹر غضنفر ، ڈاکٹر احمد، ڈاکٹرذین ، ڈاکٹر فرقان اور دیگر ڈاکٹرز کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت نے پوسٹ گریجویٹ نرسز سٹوڈنٹس کے لیے BLSورکشاپ کو کورس کا باقاعدہ حصہ بنانے کا اعلان کیااور کہا نرسز کی ٹریننگ ان کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے اس جیسی مزید ورکشاپ جیسا کہ کمیونیکیشن سکلز نرسنگ ڈیپارٹمنٹ اور الائیڈہیلتھ سائنسز کے طلبہ کے لیے کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ورکشاپ میں اول آنے والی نرسنگ طلبہ کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سے منظور شدہ (ACLS) کورس یونیورسٹی کے خرچہ پر کروانے کا اعلان کیا۔نرسنگ طلبہ نے کورس کے انعقاد پر یونیورسٹی اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :