پاکستان کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا،پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت کم ہے ،شبر زیدی

پوچھیں پیسے کہاں سے آئے تولوگ کہتے ہیں گفٹ آیا ہے ،کہوگفٹ کس نے دیا ہے تو جواب ملتا ہے جاننے والے نے دیا ہے، ایسے مسائل حل کرینگے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے لوگوں سے بہتر طریقے سے نمٹنا ہوگا ، ملک بھر کا ٹیکس نظام آٹومیشن پر منتقل کیا جائیگا،ہمیں ہر ایک کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا ، سیمینار سے خطاب

جمعہ 19 جولائی 2019 23:10

پاکستان کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا،پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ پاکستان کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا،پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت کم ہے ،پوچھیں پیسے کہاں سے آئے تولوگ کہتے ہیں گفٹ آیا ہے ،کہوگفٹ کس نے دیا ہے تو جواب ملتا ہے جاننے والے نے دیا ہے، ایسے مسائل حل کرینگے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے لوگوں سے بہتر طریقے سے نمٹنا ہوگا ، ملک بھر کا ٹیکس نظام آٹومیشن پر منتقل کیا جائیگا،ہمیں ہر ایک کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا ۔

جمعہ کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تقریب میں ٹیکسیشن تک محدود رہنا چاہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیونگ ریٹ بہت کم ہے لیکن پاکستانیوں نے جو پاکستان سے باہر جمع کیا وہ کم نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم بہت سے مواقع بھی موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کہاجارہاہے کہ پاکستان میں چیزیں درست سمت نہیں جارہی ،ہم نے ایک سٹڈی کی تو دیکھا کہ تمام کلائنٹس ہر سال 25 فیصد منافع کما رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کچھ لوگوں کے لیے پاکستان بہت اچھا اور کچھ کیلئے بہت برا بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کچھ بڑی کمپنیاں ہر سال 25 فیصد تک منافع کماتی ہیں،پاکستان میں صنعتوں کو ختم کرکے تجارت کو فروغ دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جوتے بھی درآمد کرتا ہے کیونکہ پاکستان کی صنعت بند ہو رہی ہے۔ شبر زیدی نے کہاکہ پاکستان میں المیہ ہے کہ اصل آمدنی پر ٹیکس نہیں لیا گیا، پاکستان کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں المیہ ہے کہ اصل آمدنی پر ٹیکس نہیں لیا گیا،جس سے پوچھوپیسہ کہاسے آیا کہتا ہے انعام نکلا ہے پوچھیں پیسے کہاں سے آئے تولوگ کہتے ہیں گفٹ آیا ہے ،کہوگفٹ کس نے دیا ہے تو جواب ملتا ہے جاننے والے نے دیا ہے،مسائل ہیں ہم ان کو حل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے لوگوں سے بہتر طریقے سے نمٹنا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مڈل مین کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ آڑہتی مافیا سوسائٹی کا استحصال کر رہا ہے جو بہت مہنگی اشیاء بیچتا ہے ،آڑھتی کا سیکٹر مکمل طور پر ٹیکس سے باہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماراسسٹم ہی ایسا ہے کہ مڈل مین ٹیکس سسٹم سے باہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کمپنیوں کو خسارہ اور مڈل مین کو فائدہ ہو تا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر کوئی مطالبہ کر رہا ہے کہ شناختی کارڈ والی شرط ختم کر دیں ،ہم مکمل آٹومیشن کیطرف جارہے ہیں ، ملک بھر کا ٹیکس نظام آٹومیشن پر منتقل کیا جائیگا،ہمیں ہر ایک کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا ،ہم نے اپنا ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمار ا اگلا قدم مڈل مین کا مسئلہ حل کرنا ہے ،اگرپہلے کچھ غلط ہوا تو اب ہمیں درست کرنا چاہیے ،اب لوگوں کو سمجھ آرہا ہے کہ ہم نے کیا کرنا ہے ،موبائل والے غیر قانونی امپورٹڈ موبائل کو لیگل کرانا چاہتے تھے اسلیے انہوں نے ہڑتال کی ،ہم ریٹرن فارم اور ویلتھ ٹیکس فارم کو بہت آسان بنا دیں گے۔