پولیو، ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی جہلم

ہفتہ 20 جولائی 2019 16:59

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، اے ایس جے قیصر بٹ، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر گوندل، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر، محکمہ ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، سوشل ویلفئر، محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے پولیو مہم بارے ڈی پیک کی میٹنگ میں پولیو مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے کے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پولیو اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیو اور ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران کریں گے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔اجلاس میں یہ فیصلے ہوئے کہ محکمہ ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پرجہلم کے مختلف علاقوں میں سپرے کر ے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :