الیکشن کمیشن کی قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک جمع کروانے کی ہدایت

پیر 22 جولائی 2019 11:50

الیکشن کمیشن کی قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرنگ افسران کے پاس جمع کروا دیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدواروںکا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے ایسے تمام امیدواروں جن کے نام حتمی فہرست فارم 33 میں شامل ہیں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا دیں بصورت دیگر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔