لاہور،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانیوالی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

پیر 22 جولائی 2019 14:17

لاہور،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانیوالی تمام ٹرینیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گیا ،لاہور،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 8 گھنٹے 20 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 6گھنٹے 15 منٹ ،قراقرم ٹرین ساڑھی5 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ،جناح ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،تیز گام ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ،گرین لائن ایکسپریس ایک گھنٹہ،خیبر میل ڈھائی گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 3 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس ایک گھنٹہ جبکہ ملت ایکسپریس 2گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔

ٹرینیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔