چیف سیکرٹری کی ہدایت پر انسداد پولیو کیلئے جامع پلان تیار
عوام میں پولیو سے متعلق شعور و آگاہی بڑھانے کیلئے متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں‘ مہلک مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے مشترکہ و مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے‘ یوسف نسیم کھوکھر
پیر 22 جولائی 2019 23:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محنتی افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے رضا کاروں پر کم سے کم انحصار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے ،عوام میں پولیو سے متعلق شعور اور آگاہی بڑھانے کیلئے متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں اور سلسلے میں علماء کرام سے بھی مدد لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہو گا ۔ صوبائی کوارڈینیٹربرائے انسداد پولیو سلمان غنی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موثر اقدامات کے باعث لاہور اور ملتان میں جون کے مہینے میں لئے گئے انوائرمنیٹل سیمپلز کا نتیجہ نیگیٹو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی بہتر کوریج کے باعث لاہور اور جہلم سے رپورٹ ہونے والے کیس میں پولیو وائرس بیماری کی وجہ نہیں بنا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کیا گیا ہے جسکے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو مزید بہتر بنانے کیلئے 600ویکسینیٹرز کی بھرتی کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.