محکمہ مواصلات و تعمیرات کے بشمول تمام محکموں کے سربراہ کسی بھی مد میں مختص کی گئی رقم کے لیپس ہونے کے لئے ذمہ دار ہیں، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اختر حسین لانگو
منگل 23 جولائی 2019 00:10
(جاری ہے)
لیپس کئے گئے اختصاصات کی دوبارہ بحالی اور تخصیص کے لیے کئی آئینی و قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے پیراز(paras) اور اختصاصات(appropriation) کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی اور عبدالخالق ہزارہ، اراکین صوبائی اسمبلی سید فضل آغا اور میر نصیر شاہوانی بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو محمد ہاشم غلزئی، سیکریٹری بلوچستان اسمبلی صفدر حسین، ڈی جی آڈٹ غلام سرور مندوخیل سمیت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، بلوچستان اسمبلی اور اے جی آفس کے دیگر حکام موجود تھی- منعقدہ جلاس کی کارروائی میں رکھے گئے دو ایجنڈوں یعنی محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آڈٹ کا پیراز اور بجٹ اختصاصات (Appropriation) 2016-17 زیربحث لائے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے محکمہ کے حوالے سے آڈٹ پیراز پر بحث آئندہ کاروائی تر موخر کر دیا جس کی بنیادی وجہ آڈٹ پیراز کے جوابات کا غیر تسلی بخش ہونا تھا۔کارروائی میں رکھا گیا دوسرا ایجنڈا اختصاصات کا تھا جس کے تمام غور طلب پہلوؤں پر اجلاس کے دوران غور خوض کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آڈٹ اور دیگر محکموں کے درمیان فوری نوعیت کے معاملات کو نمٹانے مکمل اور جامع صورت میں پی اے سی اجلاس میں پیش کرنے و آپس میں باہمی ربط، ہم آہنگی اور تعاون کا فقدان نظر آتا ہے جس کی وجہ سے پی اے سی کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ محکموںکی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جماعتوں کے بہت سارے پیراز اور دیگر مسئلے پچھلے کئی عشروں سے التوا کا شکار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں، پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.