طیب اکیڈمی کے طلبہ کا ایوان کارکنان کا دورہ

منگل 23 جولائی 2019 20:22

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) طیب اکیڈمی شیراکوٹ بند روڈلاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور مدرسہ معاذ بن جبل نوازموڑباگڑیاںلاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے مدرسہ نعیمیہ نور القرآن برائے طلبا‘ حبیب گنج‘ مصری شاہ‘لاہور اورمدرسہ حنفیہ خلفائے راشدین گنج بازار‘ مغلپورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد111تھی۔

متعلقہ عنوان :