ہم شہریوں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں، ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں ،
سی ٹی اوکی ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے گفتگو
منگل 23 جولائی 2019 20:24
(جاری ہے)
شہریوںکو آگاہی کیلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی جار ہی رہے گی۔ ووکیشنل ٹریننگ انسی ٹیوٹ پنجاب کی جانب سے مال روڈ پر مقامی ہوٹل میںجاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔
سی ٹی او لاہورکی ہدایت پر جاب میلہ میںسٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس، طلبہ ء طالبات اور بچوں میںمختلف قسم کے تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر،اٹلس ہنڈا کے ریجنل منیجر عثمان، مقامی کمپنی کے کنٹری منیجر میاں سکندر،طلبہ ء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جاب میلے میں شرکا ء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی گئی۔حادثات پر قابو اسی وقت ہی ممکن ہے جب شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔موٹرسائیکل سوار ہمیشہ انتہائی بائیں لین اور ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔ ہمیں ہر صورت ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور یہ ہماری اولین ذمہ داری بھی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈانے شہریوں کو حادثات سے بچاؤ سڑکوں، مختلف مقامات ، ہوٹلز، شاپنگ مالز و دیگر جگہون پر مہمات جاری ہیںجس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں کیونکہ سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں نے جاب میلے میں لگائے جانے والے ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس اوراٹلس ہنڈا کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.