لاہور، تین شراب فروش گرفتار

بدھ 24 جولائی 2019 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ سے دیسی ساخت کی زہریلی شراب بیچنے والے تین شراب فروش گرفتار ،پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے 65لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس پی صدر ڈویڑن احسن سیف اللہ کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ایس ڈی پی او ملک اعجاز اور ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل ایریا ذوالفقار علی بھٹہ کی قیادت میں احسان خان TAsiنے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا?ن جاری رکھتے ہوئے تین شراب فروشوں عامر عرف بلا،عمران عرف چھری اور حیدر عرف ڈون کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 65لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :