کراچی،ایف آئی اے نے حج کے نام پر شہریوں سے جعلسازی کرنے والے ٹریول ایجنسی کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 جولائی 2019 13:01

کراچی،ایف آئی اے نے حج کے نام پر شہریوں سے جعلسازی کرنے والے ٹریول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے حج کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنانے والے 2 ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان ایف آئی کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گلشن اقبال بلاک 10 میں چھاپہ مار کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران حج کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنانے والی ٹریول ایجنسی کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان منیر اور شہروز کے قبضے سے 37 پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان ٹریول ایجنسی میں جعل سازی کے ذریعے لوگوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔مذکورہ ٹریول ایجنسی کے پاس حج کا کوٹہ نہیں تھا جس کے باوجود اس نے حج کے نام پر لوگوں سے رقم اور پاسپورٹ لے کر اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔