کرکٹ کی 142سالہ تاریخ بدل گئی ،نو بال تنازع کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی متعارف

تھرڈ امپائر باﺅلر کے پاﺅں پر نظر رکھے گا،نوبال ہونیکی صورت میں فیلڈ امپائر کو بتائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2019 13:16

کرکٹ کی 142سالہ تاریخ بدل گئی ،نو بال تنازع کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) کرکٹ میں نوبال کے حوالے سے اب کوئی تنازع جنم نہیں لے گا کیونکہ آئی سی سی نے ’نو بال ٹیکنالوجی‘ استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے بھارت میں استعمال ہوگی۔اس بات کا دعویٰ بھارتی اخبار نے کیا ہے۔ اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے باﺅلر کے پیرپرنگاہ رکھی جا سکے گی۔

نو بال ٹیکنالوجی کے متعلق اخبار نے لکھا ہے کہ جیسے ہی باﺅلر کا پاﺅں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاﺅں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفوراً میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔عموماً تھرڈ امپائرڈی آرایس کے دوران ہی باﺅلرکے پاو¿ں پہ نگاہ ڈالتا ہے لیکن اب نو بال ٹیکنا لوجی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی فی الوقت بہت مہنگی ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی اس کے استعمال سے ہچکچا رہی ہے کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق فی میچ ہزاروں ڈالرز خرچہ آئے گا مگر اب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے مطالبے پر آئی سی سی اس کے لیے تیار ہوگئی ہے جس کے بعد سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی بھارت میں استعمال کی جائے گی۔