پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریاں، جانچ پڑتال کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

ایئر مارشل نور عباس کمیٹی کا چیئرمین مقرر،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پی آئی اے کے سی ای او کو پیش کی جائے گی

ہفتہ 27 جولائی 2019 14:03

پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریاں، جانچ پڑتال کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) پی آئی اے میں ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی ازسرنو جانچ پڑتال کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع قومی ایئرلائن کے مطابق ایئر مارشل نور عباس کو کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے جبکہ کمیٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے، کمیٹی جعلی ڈگری کیس میں سزا اور جرمانے کا تعین کرے گی، جعلی ڈگری کیس سے متعلق حتمی طور پر جرمانے کی نوعیت اور سفارشات سے انتظامیہ کوآگاہ کرے گی، 5 رکنی کمیٹی ملازمین کی ڈگریوںکی ازسرنوتحقیقات کرے گی۔کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ پی آئی اے کے سی ای او کو پیش کرے گی، ماضی میں جعلی ڈگری رکھنے والے تمام ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :