ہیپاٹائٹس بارے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار اور واک کا انعقاد

بدھ 31 جولائی 2019 17:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودہا کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار اور واک کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد، شمیم آفتاب، ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈی ایچ اورڈاکٹرسہیل ا صغر قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے لیکن اسے کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت ہر سطح پر انتظامات کر رہی ہے، عطائیت کے خلاف مہم زور شور سے جاری ہے جبکہ انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد نے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں یرقان کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ ضلع سرگودہا کے ان ہسپتالوں سے ہزاروں مریض علاج کروا رہے ہیں ۔بعدازاں واک کا بھی اہتمام کیاگیا اور شرکاء میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔