ڈیرہ ، زیادتی کے شکار نوجوان کو کیس کی پیروی پر ملزمان کی سنگین نتائج کی دھمکیاں
متاثرہ نوجوان کی وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی پی او ، آر پی او ،آئی جی سے تحفظ و انصاف کی اپیل
جمعہ 2 اگست 2019 22:56
(جاری ہے)
متاثرہ نوجوان کی ڈی پی او ، آر پی او ،آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق موضع کھاکھی تھانہ دراہمہ محمد یونس نے عوامی اتحاد ویلفیئر کے انفارمیشن سیکرٹری کے کالو خان باڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اس نے ہیر ڈریسر کی دکان لگائی ہوئی ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جب میں تراویح پڑھنے کے لیے جامع مسجد گلزار جا رہا تھا محمد شعیب کھوسہ بلوچ نے دیگر تین نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر نہ صرف مجھے مارا پیٹا بلکہ میرے ساتھ زیادتی کی اور پھر ویڈیو بنوا کر انٹر نیٹر وائرل بھی کر دی جس پر متعلقہ پولیس نے مقدمہ نمبر193/19درج کرکے مرکزی ملزم محمد شعیب کھوسہ بلوچ کو گرفتار کر لیا اب ملزمان مجھے مقدمہ کی پیروی کرنے سے روکنے کے لیے میرے خلاف جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ ، آر پی او ، آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا کہ اوباش ملزمان باثر ہیں اور میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں اور میری داد رسی کرتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کریں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.