جوتوں کی ملکی برآمدات میں31.88فیصد اضافہ

بدھ 7 اگست 2019 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) جون2019ء کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں31.88فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون2019 ء کے دوران جوتوں کی برآمدات1.8 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مئی 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.4 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون2019ء کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں40 کروڑ روپے یعنی31.88 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :