ہیلتھ کیئر کمیشن ایبٹ آباد نے حویلیاں میں دو نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر ہیلتھ قوانین پر پورا نہ اترنے پر سیل کر دیئے

بدھ 7 اگست 2019 12:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) ہیلتھ کیئر کمیشن ایبٹ آباد نے حویلیاں میں دو نجی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر ہیلتھ قوانین پر پورا نہ اترنے پر سیل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر فیصل خان نے گذشتہ دنوں فیملی ہسپتال میں زچگی کے دوران ہلاکت اور اس سے قبل بھی متعدد واقعات اور عوامی شکایات کے پیش نظر حویلیاں میں عطائی ڈاکٹروں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

پہلے دن کارروائی کے دوران دو ہسپتالوں فاطمہ ہسپتال اور یوسف ہسپتال کو معیار پر پورا نہ اترنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر فیصل خان نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال اور صحت کے اداروں کا مقصد انسانی حیات کے اسباب پیدا کرنا ہے نہ کہ انسانی زندگیوں کو دائو پر لگانا ہے، ان ہسپتالوں کے خلاف مکمل انکوائری کے بعد بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔