ما ں کادودھ پینے والے بچے مضبوط مدافعتی نظام کی وجہ سے بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، ڈائریکٹر ہیلتھ

بدھ 7 اگست 2019 15:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودہا ڈویژن ڈاکٹرحسین احمد مدنی نے کہا ہے کہ دوسال تک ما ںکادودھ پینے والے بچے مضبوط مدافعتی نظام کی وجہ سے عمربھر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ماں کا دودھ بچوںکو غذائیت کے ساتھ ساتھ بچوںکے نظام انہضام،اسہال ،دست،دمہ ،الرجی اور سانس کی دیگر بیماریوںسے لڑنے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔

ان خیال کا اظہار انہوںنے ماں کے دودھ کے افادیت کے بارے میں مائوںمیں شعور کی بیداری کے لیے منائے جانے والے ہفتہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ماں کا دودھ بچے کی پہلی غذا ہے جو ہر طرح کے متوازن غذائی اجزاسے عبارت ہے ۔قرآن پاک میں مائوں کو پورے دو سال تک اپنے نومولود بچوںکو دودھ پلانے کا حکم ہے اس طرح نا صرف بچہ صحت مند اور ذہین بلکہ ماں کئی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رائو سلیمان زاہد کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ، ڈاکٹر رضوان چوہان ، ڈاکٹر ریاض و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ دو سال تک ماں کا دودھ پینے والے بچے بڑھاپے میں جوڑوںکے دردسے محفوظ رہتے ہیں اور لمبی عمر پاتے ہیں۔ ساتھ ہی ماں چھاتی کے کینسر جیسی بیماریوںسے محفوظ ہوجاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رائوسلیمان زاہد نے کہا کہ متواتر دو سال دودھ پینے والے بچے ہونہار اور شوگر کے علاوہ اچانک اموات کا سبب بننے والی بیماریوںسے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بچے کو دودھ پلانے سے ماں میں فالتو توانائی ذائل ہوتی ہے اور بچوں میں وقفے کا قدرتی ذریعہ ہے ۔ انہوں نے ماؤں پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں اور چھاتی ورحم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں خوشحالی پائیں اور حکم ربی بھی ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :