غرباء کی خدمت کرناہم سب پرفرض ہے،محمدیونس خان آفریدی

جمعرات 8 اگست 2019 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) ٹی بی وذیا بیطس ایسوسی اِیشن چارسدہ کے زیر اہتمام ٹی بی و شوگر کے مرض میں مبتلا بیوہ خواتین ، بچوں اور نادار افرادمیں عید کیلئے نئے کپڑوں کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیاجس میںڈسڑکٹ سوشل ویلفئرآفیسر چارسدہ محمد یونس خان آفریدی اور چیئرپرسن سٹینڈ نگ کمیٹی سوشل ویلفئرچارسدہ مسز شاہین سلطان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اِس موقع پرٹی بی و ذیابیطس ایسوسی اِیشن چارسدہ کے صدربہرہ مند خان ایڈوکیٹ، عبداسلام عارف ، ،اصغر،آصف خان بھی موجود تھے۔اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ سوشل ویلفئرآفیسر چارسدہ محمد یونس خان آفریدی نے کہاکہ غرباء کی خدمت کرناہم سب پرفرض ہے ،کیونکہ غرباء کی مالی امدادکرنے پر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :