عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاورپراجیکٹس کیلئے واٹر چارجزمیں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
منگل 21 مئی 2024 20:50
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی-بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔
5 مرلہ تک 300روپے ،10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا-دیہی علاقوں میں دس مرلہ تک 200 اور دس مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہونگے۔اجلاس میں685ملین روپے سے 2 سڑکو ںکی تعمیر کے لئے پی ایس ڈی پی 2023-24 کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی- لوئر ٹوپا مری سے چوک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں 123 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ سالم سے سرگودھا براستہ بھلوال اجنالہ 47 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز ،پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاؤنٹس گروپ ممبر کے لئے الاؤنس کی منظوری دی گئی - اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لئے حج کا وعدہ پورا کردیا گیا اس ضمن میں20 ملین فنڈز کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی۔ سالانہ ترقیاتی پلان2023-24میں سپورٹس کمپلیکس گاؤ شالا لاہور پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری دی گئی-ٹھالیاں سے سنگ جانی راولپنڈی رنگ روڈ فیزٹو کی فیزیبلٹی اور ڈیزائن کنسلٹنسی سروسزکے لئے پی سی ٹو کو بطور سپلیمنٹری پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں لاہوراو رفیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولرانرجی پر منتقل کرنے اور10 سال کے لئے آپریشنل اینڈ مینجمنٹ کی منظوری دی گئی ۔پنجاب کی صوبائی حدودپر چیک پوسٹ کی تعمیر کے پروگرام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں موبائل ایپلی کیشن ای پے پنجاب پر دی جانے والی سروسز پر پی آئی ٹی بی کے لئے سروس چارجز کی منظوری بھی دی گئی- سیلز ٹیکس کی ادائیگی پر 100 روپے اور دیگر ٹرانزیکشنز پر 15 روپے سروسز چارجز لاگو ہونگے۔ 2019 سے ابھی تک ای پے پنجاب سے 54 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ فیروز پور روڈ سے گارمنٹس سٹی کے لئے 306 ملین روپے سے رابطہ سڑک تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی -سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، آئی اینڈ سی، انفارمیشن اینڈ کلچر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
مارگلہ کی پہاڑی پر شاہدرہ کے دو مختلف مقامات پر پھر آگ بھڑک اٹھی
-
کوئٹہ، 14ٹکڑوں میں ملنے والی بوری بند لاش ٹیکسی ڈرائیور کی نکلی
-
پنجاب کے اسکولوں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری
-
عید الاضحیٰ کے موقع پر آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کے لئے 10 نکاتی ہدایات نامہ جاری
-
وزارت اقتصادی امور اور واپڈا نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 25 ملین ڈالر کے ذیلی قرضہ کے معاہدے پر دستخط کر دئیے
-
سابق وزیراعلی پرویزالٰہی سمیت دیگر کیسزمیں نیب لاہور کی ریکوری، 9کروڑ 33 لاکھ روپے قومی خزانہ میں جمع
-
گورنر سندھ سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کی ملاقات
-
پشاورمیں ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر پابندی عائد
-
گورنرسندھ کا صحافی سلیم جھنڈیر سے لوٹ مار کا نوٹس،ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت
-
کراچی،گورنر سندھ سے دارالسکون کی انچارج کی ملاقات ، معذور بچوں و بزرگوں کی کفالت اور دارالسکون کو درپیش مشکلات بارے تبادلہ خیال کیا
-
ساہیوال،ٹیچنگ ہسپتال میں دھوئیں سے متاثرہ مزید 3 بچے جاں بحق، 10 ملازم گرفتار
-
خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.