فچ کا روسی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ملکی اعلیٰ میکرواکنامک پالیسی کا ثبوت ہے،براہ راست سرمایہ کاری فنڈ

ہفتہ 10 اگست 2019 14:24

فچ کا روسی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ملکی اعلیٰ میکرواکنامک پالیسی کا ثبوت ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ ( آر ڈی آئی ایف ) کے سی ای اوکیریل ڈیمرٹریف نے کہا ہے کہ امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے روس کی بی بی بیکریڈٹ ریٹنگ اعلیٰ روسی میکرواکنامک پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

کیریل ڈیمرٹریف نے کہا کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے روسی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ روس کی اعلیٰ میکرواکنامک پالیسیوں اور ان کے مثبت نتائج کے باعث ہے، ملک میںہونے والی بہتر اقتصادی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش متعدد بیرونی خدشات کے باوجود فچ کی جانب سے روسی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اس کے روسی اقتصادی پالیسیوں کے معیار اور اور ملکی معیشت کے استحکام پر اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :