رحیم یارخان،ضلع بھر میں عید الاضحیٰ کے 506 اجتماعات کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات
ہفتہ 10 اگست 2019 22:35
(جاری ہے)
عیدالاضحی کے چار مقامات کو انتہائی حساس ، نو کو حساس اور چار سو ترانوے مقامات نامل کیٹگری میں شامل ہیں ۔
پولیس نفری کی تقسیم حساسیت کو مد نظر رکھ کر تقسیم کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر ایلیٹ فورس ، محافظ پولیس اسکارڈ ، سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز و سب سیکٹر انچارجز گشت کے دوران اسنایپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے مشکوک گاڑیوں ، اشیاء اور افراد کو چیک کیاجائے گا ۔ جبکہ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم ہے جو کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو مانیٹر کرے گا اور رپورٹس اعلی افسران کو ارسال کرتا رہے گا ۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او عمر سلامت کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی عباس اختر ، سٹی سرکل ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ ، انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر اور ان کی نفری ، انچارج سکیورٹی برانچ حسن محمود نے بھی حصہ لیا جبکہ ریسکیو 1122 کی گاڑیان بھی فیلگ مارچ میں شامل تھیں ۔ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوا اور سٹی ایریا کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوا ۔ ڈی پی او عمر سلامت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن عیدالاضحی اور جشن آزادی کے لیے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جن کو موئثر رکھا جائے اور اس موقع پر امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور کسی بھی شخص یا گروہ کو قانون کی خلاف ورزی اور قانون کا ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو کوئی شرپسندی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ جن تنظیموں پر پابندی عائد ہے وہ قربانی کھالیں اکھٹی نہیں کریں گی اگر ایسی کو ئی اطلاع ملی تو گرفتاریاں اور مقدمات درج کر کے جیل میں بھجوایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی اپنے گرد و پیش پر نظر رکھیں اور پولیس کا دست و بازو بن کر اطلاعات فراہم کریں جن پر پولیس کارروائی عمل میں لائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.