حج، عید الضحیٰ اور نئے اسلامی سال کی آمد کے حوالے سے خادم الحرمین الشریفین کا پیغام سامنے آگیا

ہمارے بھائیوں کی زیارت قبول ہو، نیا سال مبارک ہو: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 11 اگست 2019 15:48

حج، عید الضحیٰ اور نئے اسلامی سال کی آمد کے حوالے سے خادم الحرمین الشریفین ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 اگست2019ء) حج، عید الضحیٰ اور نئے اسلامی سال کی آمد کے حوالے سے سعودی باشاہ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام سامنے آگیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہم اللہ تعالٰی سے دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے بھائیوں کی زیارت قبول ہو اور انکی زیارت اور عبادت قبول ہوں۔

ہم نے اس ملک میں خدا کا حکم مانا اور ان دو مقدس مساجد کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو ، قیادت ، حکومت اور لوگوں کو اللہ کے مہمانوں کی راحت کے لئے وقف کرتے ہیں ، خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کو سلامتی اور برکت عطا کرے۔ نیا سال مبارک ہو‘‘۔ 
 
 اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز منی پہنچے۔

(جاری ہے)

منیٰ پیلس میں گورنر مکہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ میں حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی میں سہولت کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی کی ۔ شاہ سلمان طرف سے حکومت کی میزبانی میں حج کرنے والے ساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی قربانی کے اخراجات اپنی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور و دعوت وارشاد الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پرساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی قربانی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ خصوصی حج پروگرام کے تحت مجموعی طورپر 79 ممالک کے ساڑھے 6 ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام حجاج اکرام کو حج کی مبارکباد دی اور ان کی زیارت کی قبولیت کی دعا کی۔ آج مکہ مکرمہ میں حج کی دعا کروائی گئی۔ حجاج اکرام رات منیٰ سے مزدلفہ پہنچے جہاں انہوں نے حج کے مناسک ادا کیے اور باقی مناسک ادا کیے جارہے ہیں جبکہ اس موقعہ پر بارانِ رحمت بھی خوب برسا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔