عید الاضحیٰ کو منانے کے ضمن میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کر دیئے گئے ہیں پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی
کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ضلع پولیس جہلم کی طرف سے کیئے گئے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں 306 مقامات پر عید الاضحیٰ کے اجتماعات ہوں گے جن میں 5 کھلے مقامات، 22 امام بارگاہیں اور 4 احمدیہ عبادت گاہیں شامل ہیں
عمر جمشید جمعرات 15 اگست 2019 12:23
(جاری ہے)
ضلع بھر میں 22 اہم اور بڑے مقامات پر گیٹس نصب کیئے گئے ہیں جبکہ تمام انٹری پوائینٹس پر چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر ہوگی۔
ضلع بھر میں 5 سیکشن ایلیٹ فورس،9کیو آر ایف موبائلز اور محافظ سکواڈ کے 25 موٹر سائیکلز مسلسل گشت کرتے رہیں گے۔اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن میں نفری سٹینڈ ٹو رہے گی۔ضلع جہلم کے خارجی اور داخلی راستوں پر 23پکٹس قائم کی گئی ہیں، تمام مویشی منڈیوں پر پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔جی ٹی روڈ پر ترکی اور نیو پل ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اور پی ایچ پی کے اشتراک سے مویشی چوری کے انسداد کیلئے چیکنگ جاری ہے۔ چاند رات اور عید کے موقع پر رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔فورتھ شیڈیول میں شامل تمام افراد کی کڑی نگرانی جاری ہے، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور لاوڈ سپیکر استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔تمام پولیس اہلکاران کو ہدایات کی گئی ہیں کی وہ آخری نمازی کے جانے تک اپنا ڈیوٹی پوائینٹ نہ چھوڑیں گے۔عوام الناس قربانی کی کھالیں صرف ان اداروں کو دیں جن کو ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کررکھا ہے۔عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے۔جہلم پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
-
ریاست کے لئے سیاست کو قربان کیا جا سکتا ہے ،مولانا طاہراشرفی
-
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی: عظمیٰ بخاری
-
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
-
210افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کے دوران گرفتار کرلیا
-
وزیر اعلی مریم نواز کا سرگودھا میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.