Live Updates

کیک اور پیسٹریاں کھانے والے حکمرانوں نے غریبوں سے روٹی بھی چھین لی ہے‘عظمی بخاری

ْسیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنے سے نالائق حکومت اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتی‘رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 17 اگست 2019 14:28

کیک اور پیسٹریاں کھانے والے حکمرانوں نے غریبوں سے روٹی بھی چھین لی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ روٹی اور نان کے بعد ڈبل روٹی کی قیمت میں 10روپے اضافہ قابل مذمت ہے،کیک اور پیسٹریاں کھانے والے حکمرانوں نے غریبوں سے روٹی بھی چھین لی ہے،حکمرانوں کا عوام کو دو کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آج وہ صاحب کہاں گئے جو کہتے تھے روٹی کی قیمت بڑھی تو مستعفی ہو جائو گا۔

(جاری ہے)

یک سال کی تبدیلی نے عوام سے روٹی ،چھت اورروزگار تک چھین لیے ہیں۔حکومت اپنی تمام توانائی اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے پر صرف کررہی ہے۔سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنے سے نالائق حکومت اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتی۔ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بگلیں بجانے والے آج شرم سے پانی پانی ہو رہے ہیں۔عمران نیازی اینڈ کمپنی نے کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔عمران نیازی اور اس کے کئی سیاسی و غیر سیاسی اتحادی کشمیری مسلمانوں سے بد دعائیں لے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات