کینٹ ایریاز میں بغیر لائسنس کام کرنے والے 520 افراد کو نوٹسز جاری
ہفتہ 17 اگست 2019 16:48
(جاری ہے)
راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی بلڈنگ اور بغیر نقشہ جات کے خلاف کاروائی میں کینٹ کے علاقوں مصریال روڈ ، قائد اعظم کالونی ،فاروق آباد ،پشاورروڈ کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر U/s 185 اور U/s 256 کے تحت خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 12مالکان کو نوٹس دیے اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ وہ اپنے نقشے جلد از جلد کنٹو نمنٹ بو رڈ کے دفتر میں جمع کر وا ئیں۔
شعبہ انفورسمنٹ کا عملہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرکی خصو صی ہدایت پر راولپنڈی کینٹ کے تما م علا قو ں سے تجاوزات کے سلسلے میں آپریشن کر رہا ہے ۔ شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علا قوں صدر ، بینک روڈ ، کشمیر روڈ ، مصریال روڈ ،، 22نمبر کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قانونی کاروائی کرتے ہوئی5ٹرک سامان قبضے میں لیئے اور کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی اور بغیر منظوری کے آویزاں کیئے گئے بینرز اور پوسٹراُتار کر قبضہ میں لیئے ۔راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں صدر ،پشاور روڈ،آلہ آباد میں موجود25فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے جس میں 16 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیئے اور40اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ،فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کارروائی کر رہا ہے اس ضمن میں کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر نے سخت ہدا یا ت جا ری کر رکھی ہیں کہ کینٹ کے رہا ئشیوں کومعیا ری اشیا ء کی فرا ہمی یقینی بنا ئی جا ئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.