2 سموں والے موبائل فونز کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر بھی رجسٹر کروانے کی ہدایت

صارفین اپنے ڈوئل سم والے موبائل فونز کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر کر 31 اگست تک ہر صورت رجسٹر کروا لیں: پی ٹی اے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اگست 2019 23:28

2 سموں والے موبائل فونز کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر بھی رجسٹر کروانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) 2 سموں والے موبائل فونز کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر بھی رجسٹر کروانے کی ہدایت، پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنے ڈوئل سم والے موبائل فونز کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر کر 31 اگست تک ہر صورت رجسٹر کروا لیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے پاکستانی موبائل صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو ہدایت کی ہے کہ جو صارفین 2 سموں والے موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں، انہیں اپنے موبائل فون کا دوسرا آئی ایم ای آئی نمبر بھی رجسٹر کروانا ہوگا۔ جن موبائل فونز میں 2 سموں کی گنجائش ہوتی ہے، ان کے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی 2 ہوتے ہیں۔ تاہم صارفین اس تکنیکی بات سے آگاہ نہیں ہیں اور صرف ایک ہی آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹر کرواتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین کو 2 سموں والے موبائل فونز کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبر ہر صورت رجسٹر کروانا ہوں گے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 31 اگست تک اپنے موبائل فون کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر کو رجسٹر کروا لیں۔ اس رجسٹریشن کیلئے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں کی گئی۔ صارفین بنا کسی فیس کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کا اسکرین شاٹ، موبائل فون کے ڈبے پر تحریر آئی ایم ای آئی نمبر کا اسکرین شاٹ، شناختی کارڈ کی تفصیلات اور اپنی تفصیلات درج ذیل ای میل رابطے پر بھیج کر رجسٹرین کروا سکتے ہیں: [email protected] اس کے علاوہ صارفین اپنے موبائل فون کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرکے بھی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

جبکہ اپنے موبائل فون کا آئی ای ایم آئی نمبر جاننے کیلئے *#06# کوڈ ڈائل کریں۔       

متعلقہ عنوان :