امریکا کی جانب سے ہواوے کوامریکی تکنیکی آلات کی خریداری کے لائسنس میں 90 روز کی توسیع کا امکان

اتوار 18 اگست 2019 10:40

امریکا کی جانب سے ہواوے کوامریکی تکنیکی آلات کی خریداری کے لائسنس ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) امریکا کی وزارت تجارت کی جانب سے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کو امریکی کمپنیوں سے تکنیکی مصنوعات کی خریداری کے لیے حاصل عارضی لائسنس میں 90 روز کی توسیع کا امکان ہے۔معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ تجارت اس بات پر غور کررہا ہے کہ ہواوے کو اپنے صارفین کو بہتر کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے امریکی کمپنیوں سے تکنیکی آلات کی خریداری کے عارضی اجازت نامے میں مزید 90 روز کی توسیع کردی جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہواوے کو امریکی کمپنیوں سے تکنیکی آلات کی خریداری کا 90 روزہ لائسنس مئی میں فراہم کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ہواوے کے مصنوعات کی خریداری کے لیے لائسنس میں تین ماہ کی توسیع ہوگئی تو اسے بالخصوص دیہی امریکی علاقوں میں واقع اپنے صارفین کو کمیونیکیشن سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔موجودہ عارضی خریداری لائسنس کی مدت آج (19 اگست کو) ختم ہورہی ہے۔یاد رہے کہ ہواوے نے 2018 ء کے دوران تکنیکی آلات کی خریداری پر 70 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے جن میں سے 11 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری صرف امریکی کمپنیوں سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :