پاکستانی یوٹیوبر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر متنازعہ بیان سامنے آنے پر صارفین نے انہیں اڑے ہاتھوں لے لیا

مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکاء سمیت ہزاروں صارفین نے مقبوضہ کشمیر اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا موازنہ کرنے پرعرفان جونیجو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، معافی مانگنے اور بیان واپس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 18 اگست 2019 12:39

پاکستانی یوٹیوبر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر متنازعہ بیان ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اگست 2019) پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر متنازعہ بیان سامنے آنے پر صارفین نے انہیں اڑے ہاتھوں لے لیا۔ مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکاء سمیت ہزاروں صارفین نے مقبوضہ کشمیر اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا موازنہ کرنے پرعرفان جونیجو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے اور ان سے پوری قوم سے معافی مانگنے اور بیان واپس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور یوٹیوبر عرفان جونیجو نے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’اگر آپ چاہیں تو آپ مجھے ان فالو کر سکتے ہیں لیکن میں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ویڈیو نہیں بناؤں گا۔ اس لئے نہیں کہ میں ظالموں کی حمایت کرتا ہوں یا میں ہندوستانی فالورز کو کھونے سے ڈرتا ہوں لیکن اس لئے کہ جب میں کوئٹہ کے ہزارہ کے لوگوں کی لاشوں کے ساتھ احتجاج کر رہا تھا تو میں نے ویڈیو بھی نہیں بنائی‘‘۔

(جاری ہے)

 
 اس کے ساتھ انہوں نے کچھ اور بھی پیغامات شیئر کیے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دیا اور ایسے بیان پر معافی منگنے کا بھی مطالبہ کیا۔ مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے اپنے ویڈیو پیغام میں عرفان جونیجو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لکھنا چاہیے تھا، اگر وہ کوئی ویڈیو نہیں بنانا چاہتے تھے تو نہ بناتے لیکن اس بات کی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں تھی کہ وی ویڈیو نہیں بنا رہے۔

 
 
 
وقار ذکاء نے کہا کہ عرفان نے صرف ایسا خبروں میں آنے اور اپنے فالورز بنانے کے لیے کیا ہے کیونکہ جب بھی کوئی ایسا بیان دیتا ہے تو اس ملک کے مخلاف فوراََ اسے فالو کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب عرفان کے بھی فالور بڑھ جائیں گے لیکن یہ غلط ہے اور عرفان کو اس پر معافی مانگی چاہیے۔ اس کے علاوہ بھی ٹویٹر صارفین نے عرفان جنیوجو پر شدید تنقید کی ہے اور ان سب کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ عرفان اپنا بیان واپس لیں اور معافی مانگیں۔