معمر فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے 18 ویں سال میں داخل

اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے مجرمانہ غفلت کے باعث اسیر کی حالت تشویشناک ہے،ہمشیرہ اکرام

اتوار 18 اگست 2019 14:55

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید مٴْعمر فلسطینی اسیری کے 17 سال مکمل ہونے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 60 سالہ صدقی الزور التمیمی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔اسیر کی ہمشیرہ اکرام نے بتایا کہ اس کا بھائی اسرائیل کی کئی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت وہ صحرائی جیل نفحہ میں قید ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے مجرمانہ غفلت کے باعث اسیر کی حالت تشویشناک ہے۔صدقی شادی شدہ ہیں اور صاحب اولاد ہیں جب اس کے والدین اس کی اسیری کے دوران انتقال کرچکے ہیں۔صدقی التمیمی کو 16 اگست 2002ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پرفلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔