دوران ملازمت وفات پانے والے لیسکو ملاز مین کے بچوں اوربیوائوں میں تقرر نامے تقسیم
پیر 19 اگست 2019 18:51
(جاری ہے)
لیسکو میں آپ کے کیرئیر کی شروعات ہو گئی ہیں لیکن آپ اپنے کیرئیر کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی پڑھائی جاری رکھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام نئے آنے والے ملازمین اپنی تعلیم اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے لئے مزید محنت کریں،اپنا کام ایمانداری سے کریں اور لائن اسٹاف اپنی سیفٹی کا خیال رکھیں ۔اس موقع پر وفات پانے والے ملازمین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی ۔چیف لیسکو نے ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب ، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان اور یونین کی اس حوالے سے خدمات کو بھی سراہا۔ آل پاکستان واپڈاہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو لیسکومیں بھرتی کرنے پرچیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیسکو کی ایک اچھی روایت ہے اور باقاعدگی سے اس تقریب کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ مبارکباد کا مستحق ہے ۔انہوں نے اس موقع پر لائن ا سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لائن پر کام کے دوران سیفٹی کے تمام اصولوں پر ہر صورت میں عمل درآمد کریں۔ بعد ازاں14 ملازمین کے بچوں /بیوائوںمیںایل ڈی سی ،کمرشل اسسٹنٹ ،اکاونٹس اسسٹنٹ ، ایس ایس او2 ، اسسٹنٹ لائن مین اور نائب قاصد کیڈر کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.