محرم الحرام کے دوران امن و اما ن کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
پیر 19 اگست 2019 21:07
(جاری ہے)
اس موقع پرسنیئر پولیس افسران، چیئر مین ضلعی ا من کمیٹی قاری زاہد سلیم ،امن کمیٹی کے عہدے دار و دیگران موجود تھے ۔
اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ باہمی مشاورت سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کافیصلہ کیا گیا۔ آر پی اونے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔ شور و شر پیدا کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و تاجر تنظیموں کے سربراہوں سے مشاورت اور میٹنگز کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے حساس مقامات اور شر انگیزی پھیلانے والوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی ۔ سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے کہا حالات میں مزید بہتری کے لئے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران پولیس کے ہمراہ ہوں گے ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عمل کروایا جا ئیگا اور خلاف ورزی کے مرتکب اشخاص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔آخر میں سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اس موقع پر چیئر مین ضلعی امن کمیٹی قاری سلیم ز اہد نے بھی اتحاد اور اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھرا جائے بلکہ تصدیق کے بعد اپنا موقف سامنے لایا جائے تاکہ شر انگیز ی پھیلانے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ ’’سب سے پہلے پاکستان ‘‘ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے لئے امن کمیٹی کا ہرممبر اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب امن کمیٹی کے عہدے داروں اور ممبران نے بھی خطا ب کرتے ہوئے امن و امان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.