جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مدت میں توسیع علاقائی سلامتی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خوش آئند ہے، وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم

پیر 19 اگست 2019 22:23

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مدت میں توسیع علاقائی سلامتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف مدت میں توسیع علاقائی سلامتی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف مدت میں توسیع کے وزیراعظم کے فیصلہ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میری نیک تمنائیں جنرل باجوہ کے ساتھ ہیں۔