صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات

صوبہ کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 20 اگست 2019 17:11

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔