ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مزید دس دن کیلئے مکمل آرام کی ہدایت کردی

منگل 20 اگست 2019 21:17

ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مزید دس دن کیلئے مکمل آرام کی ہدایت کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ،معالجین نے شہبازشریف کو مزید دس دن کیلئے مکمل آرام کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی کمر اور ٹانگوں میں مسلسل درد کی کیفیت پائی گئی۔شہبازشریف کی طبی کیفیت کے پیش نظر دو ہفتوں بعد دوبارہ معائنہ ہوگا۔شہبازشریف کو یوم جشن آزادی پر تقریب کے دوران دھکم پیل میں کمر پر چوٹ لگی تھی۔