Live Updates

حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے،شبیر علی قریشی

بدھ 21 اگست 2019 16:30

حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہاہے مشکل حالات کے باوجود حکومت ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے ، حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ قوم ٹیکس دی کر قومی فریضہ اداکرے۔ یہ بات انہوںنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مشکل حالات ہیں، اس کے باوجود تحریک انصاف کی قیادت اور حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ جتنا ممکن ہو عوام کو ریلیف دیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کیی جواب میں انہوں نے کہاکہ قوم ٹیکس دے اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنے قومی فریضہ کو اداکرے۔ انہوںنے کہا ٹیکس جیسے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا عوامی امنگوں کی مطابق ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات