آزادانہ سفر کے لیے پاسپورٹ ملنے پر سعودی خواتین بے حد خوش

خواتین کو حکومت کی طرف دی گئی مراعات پرخود بھی یقین نہیں آ رہا،سعودی خاتون ھیفائ کی گفتگو

جمعہ 23 اگست 2019 20:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) سعودی حکومت کی طرف سے رواں ماہ کے اوائل میں خواتین کی سفری آزادیوں کے لیے ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے انہیں اپنی مرضی سے اندرون اور بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔ اس اجازت کے بعد خواتین نے مرضی کے مطابق پاسپورٹ تیار کرانا شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

بہت سی خواتین کے لیے پاسپورٹس کا حصول ناقابل یقین خواب تھا مگر ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بہت سی خواتین کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد بھی یقین نہیں آتا کہ انہیں حکومت نے کتنی آزاد فراہم کی ہے۔28 سالہ طالبہ ھیفائ نے پاسپورٹس کے دفتر سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا تو بہت سی خواتین کی طرح خود اسے بھی یقین نہیں تھا کہ حکومت اسے اتنی سہولت دے سکتی۔

متعلقہ عنوان :