کوئٹہ ،چلڈرن اسپتال میں نیوٹریشن اور ٹی بی یونٹس کا افتتاح کردیا گیا،

عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا پختہ عزم رکھتے ہیں، وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی چلڈرن ہسپتال میں پریس کانفرنس

جمعہ 23 اگست 2019 22:45

کوئٹہ ۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا پختہ عزم رکھتے ہیں وزیر اعلی جام کمال کی قیادت میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنایا جارہا ہے چلڈرن ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال میں نیوٹریشن اور ٹی بی یونٹس کا افتتاح کردیا گیا ہے چلڈرن اسپتال کو 8 جولائی کو حکومت نے اپنی تحویل میں لیا تھا اسپتال میں بین الاقوامی معیار کی مشینری موجود ہے، جہاں ضرورت ہوئی بہتری لانے کیلئے اقدامات کریں گے، پہلے اسپتال میں علاج کیلئے بھاری فیس لی جارہی تھی جسے ختم کردیا گیا ہے، بلوچستان کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کررہے ہیں،چلڈرن اسپتال کا سروس اسٹرکچر از سر نو بنارہے ہیں، بلوچستان میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود نہیں جس کے باعث دیگر صوبوں سے بلانا پڑرہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا مسلہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا اس بار ادویات کی خریداری صرف ملٹی نیشنل کمپنیوں سے کررہے ہیں تاکہ جعل سازی سے بچا جاسکے، ڈاکٹرز کو بتایا کہ خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیاجو ڈاکٹرز دو جگہ نوکریاں کررہے ہیں انکے خلاف کاروائی کررہے ہی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز سارے احتجاج نہیں کررہے بلکہ چند افراد حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرعہء ہیں جو ڈاکٹرز بلاجواز احتجاج کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،قومی شاہراہوں پر ٹراما یونٹس بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں چلڈرن ہسپتال میں گذشتہ بیس سالوں سے جدید مشنری جو ناکارہ تھی اسے فعال کردیا گیا ہے داخلہ فیس جو چلڈرن ہسپتال کو حکومتی تحویل میں لینے سے قبل پانچ ہزار روپے تھی اسے مفت کردیا گیا ہے بچوں کے علاج کیلئے تمام جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے چلڈرن ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنایا جائے گا۔