ترک صدرطیب ایردوآن کے دورہ روس کا اعلان،منگل کو ماسکو پہنچیں گے

ہفتہ 24 اگست 2019 13:40

ترک صدرطیب ایردوآن کے دورہ روس کا اعلان،منگل کو ماسکو پہنچیں گے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن آئندہ ہفتے روس جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 27 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ اس دورے کا مقصد شام کے شمالی حصوں میں جاری لڑائی کو روکنے کی کوشش ہو گا۔ ترک میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفت گو میں ایردوآن کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حامی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی شام میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے، جب کہ اس سے ترکی کی قومی سلامتی بھی خطرات کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :