سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز (پرسوں)ہو گا، جوکووچ مینز اور اوساکا ویمنز سنگلز میں ٹائٹلز کا دفاع کریں گی

ہفتہ 24 اگست 2019 17:22

سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز (پرسوں)ہو ..
نیویارک سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز (پرسوں) پیر سے ہو گا۔ نوویک جوکووچ مینز سنگلز اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز میں اعزازات کا دفاع کریں گی۔ 8 ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کو مینز اور جاپان کی سٹار کھلاڑی نائومی اوساکا کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے، رافیل نڈال سیکنڈ اور راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں، اسطرح ویمنز سنگلز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلیگ بارٹی سیکنڈ سیڈ، کیرولینا پلسکووا تھرڈ سیڈ، سیمونا ہالپ فورتھ سیڈ، ایلینا سویتولینا ففتھ سیڈ جبکہ سرینا ولیمز ایٹتھ سیڈ ہیں۔

اعلان کردہ ڈراز کے تحت جوکووچ اسپینش حریف روبرٹو بائنا کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے، شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن تھرڈ سیڈ راجر فیڈرر پہلے رائونڈ میں کوالیفائر کھلاڑی کے مدمقابل ہوں گے جبکہ سیکنڈ سیڈ ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو پہلے رائونڈ میں آسٹریلوی حریف جان ملمین کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :