مریضوں کے لواحقین ملنے کے مقررہ اوقات میں وارڈز میں جا کر اپنے مریضوں کی عیادت کریں تاکہ آپ کے مریض طبی سہولیات ملنے کے بعد جلد صحت یاب ہوں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 اگست 2019 17:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مریضوں کے لواحقین ملنے کے مقررہ اوقات میں وارڈز میں جا کر اپنے مریضوں کی عیادت کریں چونکہ ہر وقت مریضوں کے پاس رہنا نہ صرف مریضوں کے لیے مشکلات ہیں جبکہ انہیں انفیکشن کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے وہ وقت پر صحت یاب نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہارڈاکٹر فاروق بنگش، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نے تمام وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے کیا جبکہ انہوں نے وارڈز کے تمام گیٹ کیپرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وارڈز کے باہر اور اندر صرف مقررہ اوقات میں مریضوں کے لواحقین کو جانے کی اجازت ہے اس لیے تمام گیٹ کیپرز اس پر عمل درآمد کر کے اس کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی انہوں نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر توقیر ارشد کو ہدایت کی کہ وہ تمام وارڈز کا ازخود معائنہ کریں اور اگر کسی وارڈ میں لواحقین کے زیادہ لوگ موجود ہوں تو ان کو وہاں سے باہر بھجوائیں اور اس ضمن میں مجھے رپورٹ کریں آج انہوں نے تمام وارڈز میں دورہ کرکے تمام لواحقین کو باہر بھجوا دیا اور اس پر سٹاف کو عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :