شارجہ: پاکستانی باشندے کی مدد نے برطانوی خاتون کوگم شدہ پالتو جانور لوٹا دیا
برطانوی جوڑے نے کُتے کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دے رکھی تھی
محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 13:08
(جاری ہے)
جس پر لیزا نے اپنے دونوں بچوں ہیبے اور سڈنی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپیل کی کہ اگر کسی کو اُن کا کُتا مِلے تو وہ اسے اُن تک پہنچا دے، ایسا کام کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔
اس دوران لیزا نے اپنے خاوند کے ساتھ علاقے کی مساجد، مارکیٹس کا آس پاس کا علاقہ بھی چھان مارا۔ ٹیکسی ڈرائیورز کو بھی پوچھا اور دُکانداروں سے بھی بات کی، مگر کوئی بات نہ بنی۔ آخر تھک ہار کر انہوں نے حیوانات کے تحفظ کے ایک گروپ سے بات کی۔ جس کے بعد کُتے کی تصویر والے پوسٹرز اور پمفلٹ بھی چھاپے گئے جن میں لیزا کی جانب سے کُتا ڈھونڈ کر لانے والے کو دو ہزار درہم بطور انعام دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ آخر دو روز بعد ایک پاکستانی نے اُن سے رجوع کیا اور بتایا کہ اُس نے اُن کی جانب سے بتائے گئے حُلیے کا کُتا ال جُبیل بس اسٹیشن کے سامنے واقع مچھلی مارکیٹ میں دیکھا ہے۔ یہ اطلاع دینے والا پاکستان نوجوان عابد تھا، جو گزشتہ 12 سالوں سے روزگار کی تلاش میں امارات میں مقیم ہے۔ جب یہ برطانوی خاندان عابد کے ساتھ وہاں پہنچے تو اُنہیں ان کا محبوب کُتا مِل گیا۔ احسان مندی کے جذبے کے تحت انہوں نے عابد کو کیش انعام دینا چاہا تو اس نے انعامی رقم لینے سے صاف انکار کر دیا۔ عابد نے انہیں کہا کہ اُسے بس اس بات کی خوشی ہے کہ ان کا کُتا اُنہیں واپس مِل گیا ہے۔ تاہم برطانوی فیملی کے انتہائی اصرار پر اُس نے نہ چاہتے ہوئے بھی رقم رکھ لی۔ لیزا سکائز نے کہا کہ عابد حقیقت میں ایک اچھا انسان ہے۔ اُسے انعام کی رقم دینے کے لیے بڑی مشکل سے قائل کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.