چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی صدارت میںسرداران کا اجلاس

نوابزادہ امان اللہ زہری کی شہادت کے واقعہ میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی چیف آف ساراوان کے سر پر ستی میں متاثرہ فر قین سے بات چیت کا آغا ز کیا جائیگا تا کہ کوئی گھمبیر صو رتحال پیدا نہ ہو،اجلاس میں فیصلہ

پیر 26 اگست 2019 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی صدارت میں پیر کو سراوان ہائوس کوئٹہ میں سراوان کے سرداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نوابزادہ اما ن اللہ زر کزئی اور ا نکے نواسے کی شہادر ت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میںنواب محمد خان شاہوانی ،سر دار عظیم جان محمد شہی ،سر دار محمد اسحق مینگل ،سر دار اورنگ زیب سما لانی ،سر دار شیر خان پر کانی ،سر دار کمال خان بنگلزئی،سر دار یار محمد کر د ،سر دار شیر باز خان ساتکزئی،سر دار احمد نواز خان علیزئی نے شرکت کی اجلاس میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے اجلاس کے مقاصد سے حاضرین کو آگا ہ کر تے ہوئے کہا کہ در ج بالا واقعہ کو ایک مذموم اور منظم سازش کے تحت اشتعال اور نفرت کے جانب لے جا یا جا رہا ہے جو ایک نیک شگو ںنہیں ہے لہٰذا ہم سر داران ساراوان اپنا فر ض ادا کر تے ہوئے یہ اتفاق رائے فیصلہ کر تے ہیں کہ فر قین سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملہ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیا ن بازی سے گریز کریں اور اس عمل کو فوری طور پر روک دیں نواب محمد اسلم خان رئیسانی چیف آف ساراوان کے سر پر ستی میں متاثرہ فر قین سے بات چیت کا آغا ز کیا جائیگا تا کہ کوئی گھمبیر صو رتحال پیدا نہ ہو۔