یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا، تیاریاں مکمل، آئرلینڈ، ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ میزبانی کرینگے، 6 ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی، فائنل سمیت 33 میچز کھیلے جائینگے

بدھ 28 اگست 2019 11:17

یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا، تیاریاں مکمل، ..
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں جمعہ سے شروع ہوگا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 22 ستمبر کو آئرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں شامل تھے، تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چنائو کرنے کی اہل تھیں۔

(جاری ہے)

تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں 30 لیگ میچز جبکہ 3 میچز ناک آئوٹ ہونگے اور فائنل سمیت کل 33 میچز کھیلے جائینگے۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں ایمسٹرڈیم نائٹس، بلفاسٹ ٹائٹنز، ڈبلن چیفس، ایڈن برگ راکس، گلاسگو جینٹس اور روٹرڈیم رہینوس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبان آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر کو آئرلینڈ میں کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 22 ستمبر کو آئرلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔