ای ایف یو جنرل انشورنس لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 22 فیصد کی کمی

اتوار 1 ستمبر 2019 11:15

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) ای ایف یو جنرل انشورنس لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں کلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ کے دران 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر اختتام جون 2019 ء تک ای ایف یو جنرل انشورنس لیمیٹڈ کو784 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہے، گزشتہ کیلینڈرسال کے ابتدائی 6 ماہ میں ای ایف یو جنرل انشورنس لیمیٹڈ کو1011 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 3.92 روپے رہی، پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں فی حصص آمدنی میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں ای ایف یو جنرل انشورنس لیمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 5.06 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :