جنرل ٹائرز کے بعداز ٹیکس منافع میں 83 فیصد کمی

پیر 2 ستمبر 2019 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران جنرل ٹائرز کے بعداز ٹیکس منافع میں 83 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور پاما کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 2018-19ء کیلئے کمپنی نے 122.88 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران جنرل ٹائرز کو 715.55 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران جنرل ٹائر کے بعداز ٹیکس منافع میں 592.67 ملین روپے یعنی 83 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 7.04 روپے کے مقابلہ میں 1.21 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :