یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، گیبریلا اور یفان ژو پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 2 ستمبر 2019 12:18

یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، گیبریلا اور یفان ژو پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈاباروسکی اور انکی چین کی جوڑی دار یفان ژو پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار گیبریلا ڈاباروسکی اور انکی چین کی جوڑی دار یفان ژو نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی اینا لینا اور انکی ہم وطن جوڑی دار سیگیمونڈ کو 6-3، 0-6 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں انکا مقابلہ سلواکیہ کی وکٹوریہ کیوزمووا اور انکی بیلاروس کی جوڑی دار ساسنووچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :