فائیو جی نیٹ ورک سکیورٹی، امریکا اور پولینڈ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط

منگل 3 ستمبر 2019 09:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) امریکا اور پولینڈ نے فائیو جی نیٹ ورک سکیورٹی سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی طرف سے اس اعلامیے پر دستخط نائب صدر مائیک پینس نے کیے۔

(جاری ہے)

امریکا کی طرف سے اس کے اتحادی ممالک پر یہ دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنے ہاں فائیو جی موبائل فون نیٹ ورک سے متعلق فیصلوں اور ان پر عمل درآمد سے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو دور ہی رکھیں۔ امریکا اور کئی دیگر مغربی ممالک کی طرف سے ہواوے پر جاسوسی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :