احمدیار،سرکاری ہسپتال میں سویپرنے ٹریفک حادثہ کے معمولی زخمی کو انجیکشن لگاکر موت کے گھاٹ اتاردیا ،ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 ستمبر 2019 20:38

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2019ء) سرکاری ہسپتال میں سویپرنے ٹریفک حادثہ کے معمولی زخمی کو انجیکشن لگاکر موت کے گھاٹ اتاردیا ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں17/EB کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں خالد بشیر زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیا جہاں پر سویپر کے انجیکشن لگانے پر خالد بشیر موت کی آغوش میں چلاگیا ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ مقتول کے بھائی احسان نے بتایا کہ میرا بھائی ٹریفک حادثہ میں معمولی زخمی ہوا جس کو طبی امدادکیلئے سرکاری ہسپتال لائے سویپر نے انجیکشن لگاکر وارڈ میں شفٹ کرتے دم توڑ گیا ڈاکٹروں کی لاپرواہی خاکروبوں نے انسانی زندگیوں سے کھلواڑ شروع کررکھا ہے انہوں نے اعلی ٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔